12 April 2015 - 21:37
News ID: 8023
فونت
پاکستان و عراق کے سیاسی شیعہ رہنما کے درمیان ملاقات میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے عراقی پارلیمانی جماعت الصدر کے سربراہ سے ملاقات کی۔
حجت الاسلام مقتدا صدر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے عراقی پارلیمانی جماعت الصدر کے سربراہ حجت الاسلام سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرشیرازی، اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس النجفی سمیت الصدر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس گفت و گو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی سیاسی صورت حال خصوصاً یمن پر سعودی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے انہیں پاکستان میں تکفیریت کے مقابل شیعہ سنی وحدت کیلئے کی جانے والی شب و روز جدوجہد سے آگاہ کیا۔

سید مقتدیٰ الصدر نے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مضموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا۔

عراقی پارلیمانی جماعت الصدر کے سربراہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور اس تنظیم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬