12 April 2015 - 22:45
News ID: 8025
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایک پیالا نما ملک کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اٹھارہ کروڑ عوام کے ایٹمی ملک کو دھمکیاں دے۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے اپنی ایک تقریر میں کہا : متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو دھمکی کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرایا : ایک پیالا نما ملک کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اٹھارہ کروڑ عوام کے ایٹمی ملک کو دھمکیاں دے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان ہی وہ ملک ہے جس نے امارات بنانے میں اہم کردار ادا کیا، کیا وہ اپنی تاریخ بھول گئے ہیں ، امارت کے وزیرخارجہ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد عوام کی رائے کا عکاس ہے۔

انہوں نے یمن کی موجودہ صورت حال پر علما کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یمن کے معاملے پر پاکستان کے مختلف مسالک کے علماء کرام نے عقل مندی اور یکسوئی سے بہترین کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت کی مناسبت سے بیان کیا : حضرت فاطمہ الزہرا جنت میں تمام مستورات کی سردار ہیں، جبکہ آپ کے بیٹے جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آج امت کو اگر کوئی چیز متحد کر سکتی ہے تو وہ نبی پاک کی سیرت، اُن کی آل اور انکے مقدس اصحاب کی تعلیمات ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬