16 April 2015 - 23:57
News ID: 8049
فونت
سید صادق الاشرفی :
رسا نیوز ایجنسی ـ نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قم آفس میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں یمن کی تازہ ترین صورتحال سے حوزہ علمیہ قم میں پاکستان کے طلاب کو با خبر کیا گیا ۔
سيد صادق الاشرفي اليمني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قم آفس میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں یمن کی تازہ ترین صورتحال سے حوزہ علمیہ قم میں پاکستان کے طلاب کو آگاہ کیا گیا جس میں یمن سے آئے تنظیمی راھنما سید صادق الاشرفی الیمنی نے یمن کے صوتحال سے با خبر کیا ۔

سید صادق نے یمن کی تازتریں صوتحال سے اگاہ کرتے ہو کہا : یمن ایک ایسا ملک ہے جس میں حوثیوں نے ایک ھزار سال سے حکومت کی ہے حتی کہ یمن کو قوم ایک ایسی قوم ہے جب امیر المؤمنین رسول خدا کا پیام لے کے آئے تو قبول کیا اور رسول خدا کے بعد امیر المنین کے ساتھ تمام جنگوں میں یمنیوں نے پھر پور ساتھ دیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگرچہ یمن پر بنو امیہ نے حکومت اور ظلم کیا یمن کی عوام نے اس کا ڈٹ کے مقابلہ کیا اور آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں ایک ظالم حکومت کو اسی یمنی عوام نے سر نگون کیا دنیا کے میڈیا پر ہے کہ یمن میں باغی ہیں لیکن ہم نے اپنا حق لیا ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک یمن کی سر زمین کا دفاع کریں گے ۔

سید صادق الاشرفی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودیہ نے جو اپنی اس فضائی حملہ کے ضرب کا جو نام دیا ہے (طوفان) ہے انشا اللہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور خدا کا طوفان ان پر غالب ہے۔

یمن کی آبادی کے حوالے سے انہوں نے کہا : یمن کے بارے میں کہا جاتا کہ یمن کچھ لوگ ہیں یہ بات غلط ہے یمن کی آبادی 27 میلیون ہے جو دوکروڑ 70 لاکھ بنتی ہے جس میں 85 فیصد لوگ اس یمن کے انقلاب کی حمایت میں ہے اور بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور اس وقت پورے یمن پر حکومت یمنیوں کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬