18 April 2015 - 16:19
News ID: 8051
فونت
حجت الاسلام عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس اعلائے اسلامی عراق کے صدر نے داعش کو پوری دنیا کیلئے عظیم خطرہ شمار کیا ۔
حجت الاسلام عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے صدر حجت الاسلام عمار حکیم نے عراق کے نائب صدر جمھوریہ اسامہ النجیفی سے ملاقات میں عوامی فورس کو حکومتی ادارہ شمار کیا اور کہا: عوامی فورس دھشت گردوں سے بر سر پیکار ہے ، اس گروہ پر کسی بھی مسلح گروہ کا کوئی بھی عنوان صادق نہیں آتا ۔


انہوں نے داعش سے مقابلہ میں قومی اتحاد کو اہم جانا اور کہا: عوامی فورس کی فداکاریوں کی حمایت لازمی ہے ، ان فرزندوں کا خون تکریت ، دیالہ اور دیگر آزاد شدہ مناطق کے شھید فرزندوں کے خون میں ملا ہوا ہے ۔


حجت الاسلام حکیم نے عراق کے استقلال کے ساتھ پڑوسی ممالک سے رابطہ بڑھائے جانے کی تاکید اور کہا: چونکہ داعش کا خطرہ فقط عراق سے مخصوص نہیں ہے ، عراقی فقط اپنا دفاع نہیں کر رہے ہیں بلکہ پوری دنیا کے مدافع ہے ۔
 

نیز انہوں نے بغداد کی مسجد الزویہ میں برپا ہونے والی آیت الله سید محمد بحرالعلوم کی مجلس میں ترحیم میں شرکت کی اور اس عراقی عالم دین کے انتقال کو مراجع تقلید عراق، حوزہ علمیہ ، ان کے چاہنے والوں اور خاندان کو تعزیت پیش کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬