‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2015 - 14:40
News ID: 8067
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین قم ایران کے مشھور شیعہ مرجع وقت آیت الله علوی گرگانی نے یمن کی نہتھی عوام پر آل سعود کے حملہ پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور شیعہ مرجع وقت آیت الله علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے شھر بروجرد کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اھلکاروں سے ملاقات میں کہا: سعودی اور صھیونیوں کی سیاست ایک ہے ۔


انہوں نے سورہ مبارکہ طہ کی آیات کے ضمن میں بیان کیا: تمام انبیاء الھی خداوند متعال کی جانب سے انسانوں کی ھدایت کے لئے نازل ہوئے ہیں تا کہ انسانوں کو کمال کا راستہ دیکھا سکیں اور انہیں منزل مقصود تک پہونچنے میں مدد کریں ۔


آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: اگر اولیاء الھی اور رسولوں نے اپنے راستہ کو چھوڑ دیا ہوتا تو دین مٹ گیا ہوتا اور انسان ھرگز کمالات تک نہ پہونچ پاتا ۔


سرزمین قم ایران کے مشھور شیعہ مرجع وقت نے سعودیہ عربیہ کی جانب سے یمن پر ہونے والے حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سعودیہ نے خود کو اسرائیل کے حوالہ کردیا ہے اور اسرائیل کا زر خرید غلام ہے ، یہ حملہ اس بات کا سبب بنا کہ مسلمان مومن اور منافق کا فرق پہچان سکیں اور آگاہ ہوجائیں کہ کونسا ملک مسلمانوں کا دوست اور کونسا ملک مسلمانوں کا دشمن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬