28 April 2015 - 22:47
News ID: 8085
فونت
انصار اللہ یمن کے ایک سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک سربراہ نے روس کی بنی ہوئی دور تک مار کرنے والی پریسجن میزائل اس تحریک کے پاس ہونے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اسی میزائل کے ذریعہ آسانی سے غیر مستحکم ہو جائے گی ۔
پريسجن ميزائل


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹَ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک سربراہ هادی العلیجی نے اپنے ایک تقریر میں انصار اللہ کی فوجی امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انصار اللہ تحریک روس کی بنی ہوئی دور تک مار کرنے والی پریسجن میزائل حاصل کر لی ہے کہ اس کے ذریعہ آسانی سے سعودی عرب کی سلامتی کو غیر مستحکم کی جا سکتی ہے اور آل سعود کی فوجی مساوات کو تباہ کر کے یمن کو فائدہ بخش سکتی ہے ۔

اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : سعودی عرب کی خفیہ ادارہ بھی اس اعلی درجہ میزائل کی کیفیت و تعداد کے سلسلہ میں کوئی خبر حاصل نہیں کر سکتے لیکن یقینا اس دھمکی کو سنجیدہ لیں کہ انصار اللہ آسانی سے اس میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات کو تباہ کر سکتا ہے ۔

انصار اللہ یمن کے اس سینئر ممبر نے مصر کے حکام کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ اعلی درجہ کا دور تک مار کرنے والا میزائل اگر مصر چاہے دریا کی طرف سے یمن کو نقصان پہوچانے کے لئے اپنی فوجی طاقت استعمال کرے تو انصار اللہ یمن یقینا اس میزائل سے اس کا جواب دے گا ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں انصار اللہ تحریک یمن کی اچھی حالت اور فوجی امکانات سے مستغنی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس سے پہلے انصار اللہ کے پاس مناسب فوجی امکانات نہیں تھے لیکن اس وقت ہم دعوا کر سکتے ہیں کہ اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ سعودی عرب میں آل سعود کے وجود کو نابودی تک پہوچا سکتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختتمامی مراحل میں علی عبد اللہ صالح کو انصار اللہ میں شامل ہونے کی افواہ کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی : اس طرح کے افواہ کی اشاعت دشمنوں کی طرف سے فتنہ پھیلانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬