06 May 2015 - 15:25
News ID: 8114
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم :
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نے عربستان سعودی کے ہاتھوں یمن کی سیکڑوں عوام کا خون بہائے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: داعش وآل سعود ایک سکہ کے دو رخ ہیں ۔
شيخ نعيم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے یمنی قوم کے خلاف جاری جرائم پر علاقے اور پوری دنیا کے ملکوں کی خاموشی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب اور داعش دونوں ہی بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں کہا: داعش وآل سعود ایک سکہ کے دو رخ ہیں ۔


حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور داعش کبھی اسلام و مسلمانوں کے دشمنوں سے جنگ نہیں کرتے کہا: سعودی عرب اور داعش دونوں مل کر مسلمانوں اور عربوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔


انہوں نے یمنی قوم کے خلاف جاری جرائم پر علاقے اور پوری دنیا کے ملکوں کی خاموشی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا: اس خاموشی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی امداد پہنچانے ، زخمیوں اور بیماروں کا علاج و معالجہ کرنے کے لئے یمن پر حملے کی مخالف ہے اور اس کا یہ اقدام یمن کے خلاف جنگ کی حمایت کے مترادف ہے-


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مسلمانوں اور عربوں کا قتل عام کرنے میں سعودی عرب اور داعش دہشتگرد گروہ کی کارکردگی کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا : یہ دونوں ہی الگ الگ طریقوں سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ داعش وابستہ دہشتگرد عناصر ایک ایک فرد کا قتل اور ان کا سر قلم کرتے ہیں جبکہ سعودی عرب اپنے جنگی طیاروں سے حملے کر کے بیک وقت سیکڑوں افراد کا قتل عام کر رہا ہے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬