12 May 2015 - 22:45
News ID: 8125
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ کینیڈا کی حکومت نے صہیونی اسرائیل حکومت پر کسی بھی طرح کی تنقید کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔
کينيڈا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے ضمنی طور پر اعلان کیا ہے کہ داخلی گروہ جو صہیونی حکومت کے خلاف اور اس پر پابندی کے حامی ہیں ان کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم قانون سے استفادہ کیا جائے گا ۔

ایسے الزامات مذہبی ادارے ، کلیسا ، اسٹوڈینٹ اعتراضی گروہ اور ورکر یونین کے خلاف پیش ہوا ہے کہ جو کینیڈا میں صہیونی اسرائیل حکومت کے اصلی منتقدین و مخالفین ہیں ۔

کینیڈا کے وفاقی وزیر نے اس سلسلہ میں اعلان کیا ہے کہ ایسے گروہ کے سلسلہ میں کسی بھی اپوزیشن کے نقطہ نظر کو نظر اندار کرتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی میں دیر نہیں کی جائے گی ۔

کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ابھی تک کئی بار عوامی سطح پر صہیونی حکومت اور اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی کھلی حمایت کی ہے ۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ جان پیئرڈ نے بھی اس سے پہلے صہیونیستوں کے ساتھ تفاہم کی یادداشت پر دستخط کئے تھے کہ جو کہ اس حکومت کے مخالف اتحادیہ کے خلاف تھا جو فلسطین کے غیر نظامی تنظیم کے ذریعہ تشکیل پایا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬