17 May 2015 - 12:01
News ID: 8140
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یومِ مردہ باد اسرائیل بھرپور انداز میں منایا گیا۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یومِ مردہ باد اسرائیل بھرپور انداز میں منایا گیا۔

اس مناسبت سے مرکزی جنرل سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علی عظمت کی سرپرستی میں قدم گاہِ مولا علی  سے پریس گلب حیدر آباد تک بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی صدر جے ایس او امجد علی نے کی ۔

اس ریلی سے مرکزی جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا : 14مئی 1948ء کو اسرائیل غیر قانونی انداز میں وجود میں آیا جس کی ہم آج بھی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہر سال اس دن کو یومِ مردہ باد اسرائیل کے حوالے سے مناتے ہوئے یہ عہد تازہ کرتے ہیں کہ ہم کبھی اسرائیل کے ناپاک اور غاصب وجود کو تسلیم نہیں کریں گے اور آج بھی اُس نجس وجود کے خلاف آواز اُٹھانا ہماری شرعی ذمہ اری ہے۔

انہوں نے مزید کہا : ملک میں جاری موجودہ حالات وضح بتا رہے ہیں کہ نیشنل ایکشن پالان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا حکومت جلد نیشنل ایکشن پالان پر عمل درآمد شروع کرے تا کہ صفورہ چورنگی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

صوبائی صدر جے ایس او نے اپنے بیان میں وضاحت کی : ہم نے شہید قائد حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کے حکم پر اس دن کے منانے کا آغاز کیا اور جب تک اسرائیل اپنے ناجائز قبضے کو ختم نہیں کر دیتا تب تک یہ دن بھرپور انداز میں مناتے رہیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : ہمیں آج بھی امامِ خمینی رہ کا وہ فرمان یاد آتا ہے کہ اگر ہر مسلمان ایک ایک بالٹی پانی کی اسرائیل پر ڈالے تو اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا اسرائیل مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہے ہماری عالمِ اسلام سے درخواست ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے متحد ہو جاؤ اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اسرائیل کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے ۔

علی عظمت نے مزید کہا : ہم صفورہ چورنگی واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات جلد کروا کر واقعہ کے مجرموں کو سزا دیں۔ریلی میں ڈویژنل صدر علی گُل ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری عنایت علی،سید باقر نقوی،راجہ فیاض علی اور راجہ جلبانی سمیت سینکڑوں جعفری جوانوں نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر اسرائیل کا پرچم نذرِ آتش کیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬