18 May 2015 - 16:53
News ID: 8149
فونت
جے ایس او پاکستان کے زیر اھتمام:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے امام بارگاہ قصر معصومہ قم (س) دربار اجمل شاہ میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل کانفرنس منعقد کی ۔
مردہ باد امريکہ و اسرائيل کانفرنس پاکستان مظاہرہ مردہ باد امريکہ و اسرائيل کانفرنس مردہ باد امريکہ و اسرائيل کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ قصر حضرت معصومہ قم (س) دربار اجمل شاہ میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے خصوصی شرکت کی ۔


وفا عباس نے اپنی تقریر میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن سازشیں مسلم امہ میں انتشار کا باعث ہیں، اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہمارا غم و غصہ اور جدوجہد جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب طاغوت صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا اور اسلام کا بول بالا ہوگا کہا: اوّل دن سے آج تک ہماری کاوش میں پُر امن معاشرہ کا قیام اور حقیقی اسلامی افکار و نظریات کی ترویج ہے جس کے لیے ہمہ تن جدوجہد کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا: وقت کا تقاضہ ہے کہ نئی نسل کو امریکہ و اسرائیل کے ناکام و مذموم مقاصد سے خبردار کیا جائے اور انہیں قیادت کے بارے آگاہی دی جائے تاکہ وہ قوم کے لیے مفید شہری ثابت ہوں ۔
 

دوسری جانب قائد ملت جعفریہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی کے حکم پر ساہیوال میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے  اسرائیل کے ناپاک ناجائز وجود اور فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف پریس کلب ساہیوال کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب سے سٹیڈیم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاج کی قیادت جے ایس او پاکستان کے مرکزی سکریٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے کی ۔


مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر تھے ۔ جے ایس او کے طلباء نے اسرائیل کے جھنڈے پر جوتے برسائے اور اُسے نذرِ آتش کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
علی رضا بٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسرائیل غیر آئینی اور غیر قانونی ریاست ہے جس کے خلاف آواز اُٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬