02 June 2015 - 14:39
News ID: 8184
فونت
وفا عباس :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ماہ شعبان المعظم کو ماہ معرفت امام زمانہؑ کے عنوان سے منائے گی ۔
وفا عباس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ مہینہ عالم اسلام کے لیے ایک انتہائی بابرکت مہینہ ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے کہ جس میں ہمارے وقت کے امام، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت بھی ہوئی۔

انہوں نے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پورے ملک میں شعبان المعظم کو ماہ معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے عنوان سے منائے گی۔ اور اس سلسلے میں پورے ملک میں یونٹ سطح پر معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے عنوان سے کانفرنسز، کوئز مقابلہ جات، دروس اور جشن کا  اہتمام کیا جائے گا۔

مرکزی صدر نے وضاحت کی : آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے امامؑ کی معرفت حاصل کریں اور عمومی سطح پر امام زمانہؑ کی معرفت کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہی ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم دنیا تک امامؑ کا صحیح پیغام پہنچا سکتے ہیں۔ ہمارے دشمن امامؑ کو ایک دیومالائی شخصیت بنا کر پیش کر رہے ہیں اور اس طرح امامت کے انکار کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج ہم پر فرض ہے کہ ہم امامت کی صحیح شکل لوگوں کے سامنے رکھیں اور سب سے پہلے خود اپنے امامؑ کی معرفت حاصل کریں اور پھر اسے دوسروں تک پہنچائیں۔

وفا عباس نے بیان کیا : ماہ شعبان المعظم کو ماہ امام زمانہؑ کے عنوان سے منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپنی آنے والی نسل تک اس پیغام کو پہنچایا جائے کہ امام زمانہؑ کی شخصیت کیا ہے اور خدا نے ان کو غیبت میں کیوں رکھا ہوا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬