‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2015 - 23:53
News ID: 8269
فونت
بوکو حرام کی دہشت گردی کے نتیجہ میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے ڈیڑھ سو افراد کا قتل عام کر دیا۔
بوکو حرام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے جمعرات کو اس ملک کے شمال مشرقی علاقے کے متعدد دیہاتوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق ان دیہات کے گھروں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی اپنا نشانہ بنایا اور اس حملہ میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد کا قتل عام کر دیا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

موصولہ خبر اس بات کی حکایت کرتا ہے کہ دسیوں مسلح عناصر نے صوبہ بورنو کے دور افتادہ تین دیہاتوں میں اس قتل عام کو انجام دیا ہے ۔

قابل فکر ہے کہ نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک کا یہ سب سے بڑا خونریز واقعہ ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے ستانوے افراد کو صرف کوکاوا گاؤں میں ہلاک کیا ہے۔

عینی شاہدین نے اس واقعہ میں دہشت گرد عناصر کی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مسلح افراد کی تعداد پچاس سے زیادہ تھی۔

قابل بیان ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام گذشتہ کئی برسوں سے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں کے باشندوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬