04 July 2015 - 03:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8271
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : القدس ریلیوں میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔ آبپارہ اسلام آباد میں حسب سابق ریلی نکالی جائیگی۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ہرسال کی طرح امسال بھی یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ، اسی سلسلے میں مرکزی القدس کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی کمیٹی کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں کمیٹی کے نائب سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی سمیت دیگر تنظیم عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر القدس ریلیوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

حجت الاسلام حسین واحدی نے اجلاس کو القدس ریلیوں کے حوالے سے بریفنگ دی، بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : سال کی طرح امسال بھی 22 رمضان المبارک، 10 جولائی 2015 ء بروز جمعۃالمبارک کوملک بھر میں  یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر چھ دہائیوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور بیت المقدس کی یہودی تسلط سے آزادی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مزید کہا : اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں ، یوم القدس ہرسال کی طرح امسال بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا : عالمی دنیا کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے کیوں آواز بلند نہیں کی جاتی، کیوں انسانی حقوق کی تنظیموں کو بشیریت کے مسلے جانیوالے حقوق نظر نہیں آتے، کیوں گلی گلی اور کوچو ں میں معصوم بچوں کا بہتا ہوا خون نظر نہیں آتا، کیا خون مسلم اتنا ارزاں ہوگیا ہے کہ بین الاقوامی دنیا کی طرح اسلامی دنیا میں بھی شہر خموشاں جیسی بے حسی و خاموشی نظر آرہی ہے ۔

اس موقع پر حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صوبائی و ضلعی القدس کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ قبلہ اول بیت المقدس کی اسرائیلی تسلط سے بازیابی کیلئے نکالی جانیوالی القدس ریلیوں کے سلسلہ میں عوام میں بھی آگاہی مہم تیز کریں اور مختلف مکاتب فکر سے بھی اس سلسلے میں رابطے کرکے انہیں دعوت فکردیں ۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کری،

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : القدس ریلیوں میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو  بھی مدعو کیا جائیگا ۔ آبپارہ اسلام آباد میں حسب سابق ریلی نکالی جائیگی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬