11 July 2015 - 13:45
News ID: 8292
فونت
حجت الاسلام محمد امین شھیدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے عالمی یوم قدس کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عرب ممالک یا عالمی طاقتوں سے فلسطین کی حمایت کی توقع خام خیالی ہے ۔
عالمي يوم قدس پر حجت الاسلام محمد امين شھيدي کا عوام سے خطاب

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے نکالی گئی، جس میں فلسطین کے مظلومین سے حمایت کے لئے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔


ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام امین شہیدی نے کی۔ ڈی چوک پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔   


حجت الاسلام امین شہیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ قبلہ اول پر صیہونی تسلط اور اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے کہا: یہ توقع رکھنا کہ عرب ممالک یا کوئی عالمی طاقت فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے گی تو یہ خام خیالی ہے ، اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے ہمیں خود آواز بلند کرنا ہوگی۔ اب امت مسلمہ کی بیداری کا وقت آگیا ہے۔ آل سعود، یہود و نصاریٰ اور ان کے گماشتوں نے اسلام کا بدن لہو لہو کر رکھا ہے۔ یہ عالمی طاقتیں ہمیشہ اسلامی مفادات کے برعکس مصروف عمل رہی ہیں ۔ 

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش، طالبان، النصرہ اور اسی طرح کی بیشتر عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام دشمن استعماری طاقتوں کے مفادات کے لئے کام کر رہی ہیں، تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی مذہب کے طور پر پیش کی جاسکے کہا: داعش کے ذریعے غیر انسانی سزاوں پر اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرکے ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف غزہ، شام، عراق اور دنیا کے دیگر حصوں میں امت مسلمہ پر جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔


حجت الاسلام شہیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اب اسلام کے لبادے میں چھپے دشمنوں کی شناخت کا وقت آگیا ہے۔ جب تک ہمیں ان عالمی قوتوں کے پس پردہ مقاصد کا ادراک نہیں ہوگا، تب تک ہم کسی اصولی موقف پر اٹل نہیں ہوسکیں گے، جو ہم سب کے لئے سخت نقصان دہ ہے کہا : بلوچستان میں داعش مکمل طور پر منظم ہوچکی ہے۔ وہاں موجود جہادی کالعدم تنظیمیں داعش کی مکمل طور پر شریک کار ہیں اور ساری شیطانی قوتیں ایک جھنڈے تلے جمع ہوچکی ہیں۔


انہوں نے کراچی میں ہونے والا صفورا چورنگی کا المناک سانحہ داعش کی کارستانی ہے بتایا اور کہا: ان مذموم عناصر کی پاکستان میں موجودگی طالبانی قوتوں سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کے تدارک کے لئے فوری، بھرپور اور فیصلہ کن آپریش کریں، تاکہ یہ وطن عزیز دہشت گردی کی غلاظت سے پاک ہوسکے۔


ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما حجت الاسلام اصغر عسکری نے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں قرارداد بھی پیش کی، جس کی شرکاء نے اللہ اکبر کے نعروں سے تائید کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬