23 July 2015 - 15:15
News ID: 8308
فونت
بغداد میں دہشت گردوں کے بم دھماکہ میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں نے دو بم دھماکے کرکے متعدد عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔
بغداد بم دھماکہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکہ میں بیس سے بھی زیادہ عام شہروں کے شہید ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے اور اس حادثہ میں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک کار بم دھماکہ جنوبی بغداد میں واقع شہداء نامی علاقے میں ہوا جس میں اٹھارہ عام شہری کی شہادت واقع ہوئی ہے اور اس علاقہ کے دھماکہ میں تیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔

جبکہ دوسرا کار بم دھماکہ بھی تھوڑی دیر کے بعد بغداد کے علاقے الشعب میں ہوا۔ جس کے سلسلہ میں عینی شاہدین نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی تاکید کی ہے ۔

قابل ذکر ہے عراق میں اقوام متحدہ کے وفد نے بتایا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ کی ابتدا سے اکتیس لاکھ عراقی عوام دہشت گردوں کے وحشیانہ اقدامات کے خوف سے اپنا گھربار چھوڑ کر پناہ گزین ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬