‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2015 - 22:01
News ID: 8320
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دینی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ الہی احکامات کو سنے اور اس کے بعد انسان کی بنیادی ذمہ داری اس احکامات پر علم کرنا ہے ۔
 آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله محمدعلی علوی‌ گرگانی مرجع تقلید نے اس ملک کے انتظامی حکام سے ملاقات میں الہی احکامات کی اطاعت کے سلسلہ میں انسان کی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : انسان کی سب سے اہم ذمہ داری خداوند عالم کی رضایت حاصل کرنا ہے اور الہی احکامات و فرمودات سے کنارہ گیری و انحراف خداوند عالم کی ناراضگی کا سبب ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے انسان کے درمیان پیغمبروں کو بھیجنے کا مقصد انسان کی ہدایت جانا ہے اور اظہار کیا : خداوند عالم نے پیغمبروں کو لوگوں کے درمیان بھیجا ہے تا کہ ان کو وجود عالم کی حقیقت اور پروردگار کی عظمت کو پہچنوائے اور انسان کی ذمہ داری ہے کہ ان پیغامات کو سننے کے ساتھ ساتھ اس تعلمات پر عمل کرنا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ صرف پیغمبروں کے قول کو سننے پر اکتفا کرتے ہیں اور ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اقوال کی دلنشینی اور گہرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی ہے : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اقوال ان کے محبین کے جان و دل پر موثر تھا لیکن کچھ لوگ جن کی تعداد بہت کم ہے اپنے تمام وجود سے اس تعلیمات پر توجہ کیا کرتے تھے اور سلمان فارسی ان لوگوں میں سے ایک نمایا نمونہ ہیں کہ عالم اسلام کی عظمت لوگوں تک بیان کر رہے ہیں ۔  

انہوں نے الہی احکامات پر عمل کرنے کو انسان کی کامیابی کا مقدمہ جانا ہے اور بیان کیا : الہی احکامات کی اطاعت انسان کی کامیابی و کامرانی کا سبب ہوتا ہے لیکن بعض نہ صرف اس پر عمل نہیں کرتے ہیں بلکہ عالم اسلام کے درمیان فتنہ پھیلانے کی کوشش میں ہیں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ اپنی زندگی کے مقصد کو مشخص کرے اور اسی راستہ کے ذریعہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے قدم بڑھائے کہ اگر شخص الہی امور پر عمل کرنے کے لئے قدم بڑھائے گا تو یقینا اس کے نصیب میں آرامش و اطمینان ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬