26 July 2015 - 23:05
News ID: 8323
فونت
آیت الله نجفی نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے عراق کے لیبر و سماجی بہبود کے وزیر سے ملاقات میں فقیروں و محتاجوں کی مالی مدد کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله نجفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے آج اس ملک کے لیبر و سماجی بہبود کے وزیر محمد شیاع السودانی سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں واقعی غریبوں و حقیقی مستحقین کی مالی مدد کرنے کی تاکید کی ہے اور ان کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے اس کو پورا کرنے پر زور دیا ہے ۔ 

لیبر و سماجی بہبود کی وزارت نے گذشتہ ہفتہ اعلان کیا ہے کہ 876 ہزار استفادہ کرنے والے لوگوں کے لئے مالی مدد سماجی سبسیڈری کے عنوان سے شروع ہوا ہے بغداد اور عراق کے صوبوں میں یہ کام جاری ہے ۔

اس وزارت خانہ نے اسی طرح بیان کیا ہے کہ 146 ہزار لوگوں کا دو گروہ مرد و خواتین کی سبسیڈری موقت طور سے روک دی گی ہے ۔ 

 داعش شیعوں کو نابود کرنے کی کوشش میں ہے

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اسی طرح گذشتہ روز عراق کی عوام سے ملاقات میں اس ملک میں ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے عراق کی عوام کے خلاف مختلف قسم کے حملات و مشکلات کی وجہ اس ملک میں شیعوں کی اکثریت ہونا جانا ہے اور وضاحت کی : عراق کی عوام حقیقی اسلام پر عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے دشمن داعش دہشت گرد تحریک کے ذریعہ ان کو نقصان پہوچانے میں مشغول ہیں ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : عراق امام علی و امام حسین (ع) کا ملک ہے اور خداوند عالم کی اجازت سے بہت ہی جلد دہشت گردی سے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرے گا ۔

انہوں نے اسی طرح عراق کے پارلیہ مینٹ ممبر محمد المسعودی سے ملاقات کرتے ہوئے بیان کیا : عراق مختلف میدان جیسے زراعت و صنعت میں قومی ذخائر و ثروت کا حامل ہے کہ اس کو صحیح طور سے استفادہ ہونا چاہیئے ۔

مرجع تقلید نے عراقی حکام سے بیت المال کے اصراف و برباد ہونے سے دوری اختیار کرنے کی نصیحت کی اور زراعت و صناعت کے مسائل میں نوکری دینے پر زور دیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬