03 August 2015 - 13:07
News ID: 8346
فونت
صاحبزادہ عتیق الرحمٰن:
رسا نیوز ایجنسی - دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر پاکستان کے سالانہ چالیسویں جلسہ دستار فضیلت سے صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے تکفیریت کو ملک اور قوم کیلئے ناسور بتایا ۔
صاحبزادہ عتيق الرحم?ن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کے سالانہ چالیسویں جلسہ دستار فضیلت اور مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید کے 34 ویں عرس مبارک کا انعقاد کیا جس میں ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمٰن مجددی آف ڈھانگری شریف، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے نگران اعلیٰ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، پیر آغا فضل الرحمٰن مجددی، صاحبزادہ غوث صابری و دیگر نے شرکت کی اور تقریریں کی ۔


صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دہشتگردی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہا: پاکستان میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے، حکمرانوں نے ملکی وسائل کو اپنی تجوریاں بھرنے کا ذریعہ سمجھ لیا ہے، ہمارے اکابرین نے ملک اسلام کے نام پر بنایا تھا، غیروں کا نظام ہرگز قبول نہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: پاکستان بنانے والوں کی اولادیں اپنے وطن کو بچانے کے لئے میدان عمل میں نکلیں گی، خارجیت اور تکفیری فکر ملک اور قوم کے لئے ناسور ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬