06 August 2015 - 15:05
News ID: 8359
فونت
شیخ الازھر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازھرمصر نے شیعہ مسلمانوں پر کفر کے فتوے کو قرآن و سنت کے منافی بتاتے ہوئے انہیں کافر کا خطاب دئے جانے سے گریز کی تاکید کی ۔
شيخ احمد الطيب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازھرمصر شیخ احمد الطیب نے ایک بیان میں شیعوں کو کافر کہا جانا قرآن و سنت کے منافی بتایا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ سیٹلائٹ چینلوں پر شیعہ مسلمانوں کو کافر کہنا ایک نادرست اقدام ہے اور کتاب و سنت اور دین کے لحاظ سے اس طرح کے اقدامات قطعا ناقابل قبول ہیں کہا: شیعہ مسلمانوں پر کفر کا فتوی قرآن و سنت کے منافی ہے جو ہرگز قبول نہیں ۔


شیخ احمد الطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم شیعہ مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اور یہ جان لینا چاہئے کہ افواہوں کے برخلاف شیعہ مسلمانوں کے پاس کوئی دوسرا قرآن نہیں ہے تاکید کے ساتھ کہا : شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان ایسا کوئی اختلاف نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر ایک دوسرے کو اسلام سے خارج کر دیا جائے بلکہ اس سلسلے میں ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ، بعض اختلافات سے ناجائز سیاسی فائدہ اٹھانا ہے .


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جامعۃ الازہر کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی کوشش کرے کہا: ایسے حالات میں کہ جب امت مسلمہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے، گمراہ کن افکار، عالم اسلام میں فتنہ انگیزی کے مترادف ہیں .


شیخ الازہر نے مزید کہا : اتحاد آج کے دور کی اشد ضرورت ہے اور اس کے بغیر ہم سر نہیں اٹھا سکتے .
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬