‫‫کیٹیگری‬ :
08 August 2015 - 23:15
News ID: 8363
فونت
یمن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی جنگ میں؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
انصار اللہ


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما ابراہیم العندی نے بیان کیا ہے یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے وادی نجران کے سرحدی علاقے میں واقع متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے ہفتے کے دن یمن کے صوبے ابین میں واقع زنجبار شہر میں سعودی عرب کے پٹھوؤں اور دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی کمان نے ہفتے کے دن کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی کمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ المسیرہ ٹی وی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ابین سے عدن جانے والے سڑک پر متحدہ عرب امارات کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ تعز میں واقع العواضی کے علاقے میں ایک روڈ پر مارٹر گولہ گرنے کے باعث یمن کے پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬