16 August 2015 - 13:55
News ID: 8381
فونت
حجت الاسلام سید جواد نقوی:
رسا نیوز ایجنسی ـ جامعہ عروۃ الوثقٰی کے سربراہ نے کہا : علامہ محمد اقبال پاکستان معرض وجود میں آنے سے قبل اس دنیا سے چلے گئے، آج بھی پاکستان کی حالت دیکھ کر انکی روح تڑپ جاتی ہوگی۔
حجت الاسلام سيد جواد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی پاکستان کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقٰی لاہور میں منعقد ایک تقریب میں   اس جامعہ کے سربراہ حجت الاسلام سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔

انہوں نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا : وہ پاکستان کو ایک آزاد اسلامی نظریاتی مملکت کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن ان کے خواب کی تکمیل نہیں ہوسکی اور آج کا پاکستان علامہ اقبال کا نہیں بلکہ سر سید کا پاکستان ہے، جہاں اسلامی نظام کی بجائے سیکولر نظام حکمران ہے۔

حجت الاسلام سید جواد نقوی نے کہا : پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت میں جھونکنے والے اور دہشت گردوں سے فروخت کرنے والے سیکولر حکمران ہیں جو اپنی ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : آج وہ لوگ علامہ محمد اقبال کے کلام اور فلسفہ کی تشریح کر رہے ہیں، جنہیں فکر اقبال کی ابجد بھی معلوم نہیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان دشمن اور کالعدم عناصر پاکستان کی پارلیمنٹ کے سامنے دفاع پاکستان اور استحکام پاکستان کے نام پر جمع ہوتے ہیں اور پاکستان پر حکمران مافیا انکی سرپرستی کرتا ہے۔

حجت الاسلام سید جواد نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : علامہ محمد اقبال پاکستان معرض وجود میں آنے سے قبل اس دنیا سے چلے گئے، آج بھی پاکستان کی حالت دیکھ کر انکی روح تڑپ جاتی ہوگی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان میں خالص اسلامی بنیادوں پر نظام کے نفاذ کے لئے کردار ادا کرے، آج اقبال کے پاکستان کو سیکولر عناصر اور مذہبی جنونیوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬