31 August 2015 - 16:56
News ID: 8411
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر حکومت نے بیلنس پالیسی کے تحت کی جانے والی اہل تشیع کے گرفتار رہنمائوں کو رہا نہ کیا توپھر ہم عدالت جائیں گے ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : وزیر اعظم کفر کے جن فتوئوں کو بند کر نے کی اب بات کرتے ہیں اگر یہ پہلے ہی قانون کے مطابق روک لئے جاتے تو ملک میں خود کش بمبار بنانے کی فیکٹریاں نہ بنتیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگر حکومت نے بیلنس پالیسی کے تحت کی جانے والی اہل تشیع کے گرفتار رہنمائوں کو رہا نہ کیا توپھر ہم عدالت جائیں گے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عزادرای امام حسین علیہ السلام کے لئے کسی بھی روٹ پر پرمٹ کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : جمہوری حکومت ہو یا ڈکٹیٹر کی حکومت عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔

قابل ذکر ہے : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا شیر گڑھ آمد پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔

مولانا سید اقبال حسین ،مولانا مسرور حسین شیرازی ، مولانا جان محمد ، ذوالفقار علی جاوید اور شوکت علی ڈھڈی سمیت ہزاروں افراد نے اس استقبالیہ جلوس میں شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬