‫‫کیٹیگری‬ :
03 October 2015 - 15:07
News ID: 8510
فونت
آیت الله موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: سعودی حکمراں، رھبر انقلاب کے انتباہ پر توجہ کریں ۔
آيت الله محمد علي موحدي کرماني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ آیت الله محمد علی موحدی کرمانی اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں تھران یونیورسٹی میں منعقد ہوا سعودی حکمراںوں کو رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے انتباہ پر توجہ کرنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے سانحہ مِنٰی میں ہزاروں کی تعداد میں حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر رہبرانقلاب اسلامی، ملت ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سانحہ مِنٰی کی تکرار سے بچنے کے لئے حج انتظامیہ میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا اور کہا: مِنٰی کا حادثہ آل سعود کی پیشانی پر ایک ایسا بدنما داغ ہے جو کبھی بھی نہیں مٹے گا ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ مِنٰی پر پورا عالم اسلام سوگواروعزادار ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو اس سال حج کے دوران ہونے والے حادثات اور نقصانات کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی کہا: سعودی کو یہ جان لینا چاہئے کہ صرف معافی مانگ لینا ہی کافی نہیں ہوگا کیونکہ یہ سانحے بہت ہی سنگین اور ہولناک ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے حج کے انتظامات کے تعلق سے سعودی حکومت اور سیکورٹی اہلکاروں کی نا اہلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: سعودی پولیس ہمیشہ حاجیوں کے ساتھ تشدد آمیز رویہ اپناتی ہے اوریہاں تک کہ علما کی بھی توہین کرتی ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی اس قسم کی ناپسندیدہ حرکتیں اسلامی ملکوں کی نگاہوں سے پوشیدہ بھی نہیں ہیں کہا : جن عناصر نے رمی جمرات کے دوران غفلت اور نااہلی کا ثبوت دیا ہے ان کا جلد سے جلد پتہ لگا کر ان پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے، اسلامی ملکوں کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر منی کے سانحے کی وجوہات کا پتہ لگائیں اور آئندہ اس قسم کے حادثے رونما نہ ہوں اس کے لئے کوئی تدبیر کریں  ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے سعودی حکام کو نصحیت کی کہ وہ سنبھل جائیں اور رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے غیظ و غضب کی زد میں نہ آئیں کہا : ایرانی عوام نے ہمیشہ صبروتحمل اور رواداری سے کام لیا ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی حکومت کو چاہئے کہ وہ امت اسلامیہ سے اپنے رشتے بہتر بنائے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئےعالمی شیطانوں کی پیروی ترک کردے کہا: سعودی حکومت کو نصحیت کی کہ وہ یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری کرنے سے باز آجائے اور یمن کی تقدیر کا فیصلہ خود یمنی عوام کو کرنے دے ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ظلم پائیدار نہیں ہوتا اور ایک دن وہ آئے گا جب ظلم کرنے والے نابود ہوجائیں گے امریکا کی اسلام دشمن پالیسیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران نیز علاقے کی مسلم اقوام کے دشمنوں کے لئے امریکی حمایتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا: امریکا اسلام کا سب سے بڑا دمشن ہے اور جب تک اسلام سے امریکا کی دشمنی جاری رہے گی ایران بھی پوری قوت کے ساتھ امریکا کی مخالفت کرتا رہے گا ۔ 
 

انہوں نے مزید کہا: دشمنان اسلام سے بیزاری اسلامی انقلاب کی بنیاد ہے اور ایرانی عوام نے مختلف ادوار میں امریکا کےذریعے ڈھائے گئے مظالم کو فراموش نہیں کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬