11 October 2015 - 17:12
News ID: 8543
فونت
سید حسن نصرالله :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے کہا : ہم لوگوں کو اس نکتہ سے غافل نہیں ہونا چاہیئے کہ اسرائیل ہم لوگوں کا دشمن ہے ۔
سيد حسن نصرالله


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے اپنی تقریر میں منا کے دردناک حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس حادثہ کا ذمہ دار سعودی عرب کو جانا ہے اور بیان کیا : عید قربان کے روز منا میں ہوئے حادثہ میں ہزاروں حاجیوں کے شہید ہونے کی ذمہ داری ریاض حکومت کے دوش پر ہے کیونکہ کمزور و بد انتظامات تھے اور اپنے گذشتہ غلطیوں سے سبق حاصل نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جو حادثہ رونما ہوا ہے یہ داعشی طرز پر تھا جس میں انسانیت سے کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں پایا جاتا تھا ، ان لوگوں نے جان بوجھ کر لوگوں کی مدد نہیں کی اور گھنٹوں ان کو اس حالت میں چھوڑ دیا ۔

تکفیری اور وہابی اہل سنت نہیں ہیں

سید حسن نصرالله نے وہابیوں کو خطے کے لئے ایک موجودہ خطرہ جانا ہے کہ جس کی کوشش یہ ہے کہ دنیا کے تمام گوشہ تک رسائی حاصل کرے یہاں تک شیلی تک پہوچ جائیں ۔

انہوں نے موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کی ضروری کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ تکفیری و وہابی اہل سنت نہیں ہیں بلکہ لاکھوں مسلمانوں میں سے ایک چھوٹا حصہ ہے ۔

شام میں خطے کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہے

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے شام کی موجودہ حالات کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ شام میں کامیابی کو مضبوط کرنے اور خطے کے خلاف سازش کو ناکام کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس فرصت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ موجودہ خطرہ اسی طرح ابھی بھی باقی ہے لیکن ہم لوگ اس کو ختم کرے نگے ۔ ہم لوگ ایسے مواقع کے روبرو ہیں اور آئندہ کے مراحل میں کامیابی کا مشاہدہ ہم لوگوں کے انتظار میں رہے گا ۔

جبهه النصره، القاعده و داعش صہیونیستوں کے خدمت گزار ہیں

سید حسن نصرالله اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگوں کو اس نکتہ سے غافل نہیں ہونا چاہیئے کہ اسرائیل ہم لوگوں کا دشمن ہے ، اگر چہ اس وقت ہم لوگ تکفیریوں کے تنازعہ میں مشغول ہیں ۔ بلکہ یقینا جبهه النصره، القاعده و داعش یہ سب کے سب صہیونیستوں کے خدمت گزار ہیں کیونکہ شام کی حکومت کا تختہ پلٹنے میں صرف اور صرف تل ابیب کا فائدہ ہے ، یہ وہ پروجیکٹ ہے جو سن 2006 سے ابھی تک جاری و ساری ہے ۔ ہم لوگوں کو ہمیشہ اپنے دشمن سے خبردار و ہوشیار رہنا چاہیئے ، بغیر اس کے کہ لوگوں کو ڈرائیں ۔ دشمن سے جنگ ہوگا اور اس جنگ کے لئے تیاری ضروری ہے ۔

کرانہ باختری انتفاضہ سوم کے در پر ہے

سید حسن نصرالله نے کہا : صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت شک و الجھن کی حالت میں ہے اور کرانہ باختری انتفاضہ سوم کے دہان پر ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے بیان کیا : اسرائیل ایران کے جوہری معاہدہ میں خلل پیدا کرنے کی کوشش میں تھا لیکن اس کے با وجود یہ معاہدہ انجام پایا ، یہ معاہدہ ایران کو بہت سارے مواقع و فرصت فراہم کرے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬