12 October 2015 - 16:30
News ID: 8548
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله حکیم نے مبلغین کو تفقہ ، دین کے دفاع ، آیات الھی پر غور خوض اور اخلاق کی مراعات کی تاکید کی ۔
حضرت آيت الله سيد محمد سعيد حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے گذشتہ روز حوزه امام صادق (ع) اور موسسه اسلامی انڈونیشیا کے طلباء سے ملاقات کی و گفتگو کی ۔


حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں انڈونیشیا کے مومنین کو نصیحتیں کرتے ہوئے انہیں ھرقسم کی مذھبی شدت پسندی سے پرھیز کی دعوت دی ۔


انہوں نے مزید کہا: انڈونیشیا کے مسلمان اخلاقی آئین کی مراعات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مصالحت آمیز زندگی بسر کریں ۔ 


اس مرجع تقلید نے آیات الھی میں غور و خوض کرنے کی تاکید کی اور واضح طور پر کہا: صداقت ، عمل میں اخلاص اور حسن نیت اور اسلامی مراکز و کمپلکس کا اچھا برتاو انڈونیشیا میں اسلام کی ترویج اور محبت کی توسیع کا سبب ہوگا ۔


نیز آیت الله حکیم نے گذشتہ روز مدرسہ امام کاظم (ع) بغداد کے طلباء سے ملاقات میں کہا: تبلیغ کے تمام میدان اور ذاتی زندگی کے تمام گوشوں میں تقوی الھی کی مراعات ، اخلاص و حسن اور آیات قرآن کریم میں غور و خوض انسانی زندگی کو گلستاں بنانے کا سبب ہوتا ہے ۔


عراق کے اس مرجع تقلید نے کہا : عراقی عوام اور فوج کا ایمان اور عقیده ، انہیں داعش کے مد مقابل ڈٹے رہنے کا سبب بنا ۔


انہوں نے آخر میں مبلغین اور اساتذہ کو اسلامی تعلیمات اور احکام میں تفقہ اور غور کی دعوت دی اور کہا: احکام شرعی کی تحقیق اور حوزہ علمیہ کا دفاع اہم وجبات میں سے ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬