‫‫کیٹیگری‬ :
12 October 2015 - 23:52
News ID: 8552
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے جامع ایٹمی معاہدے میں دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کو رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور ایرانی قوم کے اتحاد ویکجہتی کا مرہون منت قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے شمالی شہر ساری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا : ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران کے سفارتکاروں کی کامیابی رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرت و رہنمائی اور ایرانی قوم کی استقامت و یک جہتی کی مرہون منت ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ ایرانی قوم کا قابل فخر کارنامہ ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی قراردادوں کو منسوخ کرنے پر مجبور کردیا کہا : ایران اسلامی نے اپنی مسلح افواج کی توانائی اور عوام کے اتحادویک جہتی کے باعث عالمی طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔


انھوں مزید نے کہا : ایرانی قوم نے مشکلات اور پابندیوں کے مقابلے میں دلیرانہ استقامت سے کام لیا اور پابندیوں کا دور گزرجانے کے بعد اپنے اسی اتحادویک جہتی سے کام لیکر پائیدار اقتصادی ترقی کے مراحل طے کرے گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬