26 January 2010 - 15:13
News ID: 859
فونت
سید عمار حکیم:
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے کہا کہ عراق کے موجودہ نظام میں بعث پارٹی کی کو ئی حیثیت نہی
سيد عمار حکيم



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے گذشته روز اپنے ایک بیان میں جسے قبائل اورمعاشرے کے اجلاس میں خطاب کیا عراق کے موجودہ اورنئے نظام میں بعث پارٹی کو بے حیثیت بیان کرتے ہوئے کہا : صدام کی بعث پارٹی تمام فسا دات ، جنایتوں ، قتل عام ، اوارگی ، یتیمی ، لاوارثی اورسیکڑوں لوگوں کی نابودی کا سبب رہی ہے اور اج بھی اسی طرح مظلوموں  اور بیگناهوں کے قتل عام میں مشغول ہے.
 


انہوں نے مزید کہا : وہ لوگ اج بھی قدرت پانے کے منتظر ہیں اور اس مقصد تک پہونچنے کے لئے پوری پوری کوشش کررہےہیں مگر یہ لوگ جان لیں کہ اب ملک میں ان کی کوئی حیثیت نہی ہے اور کوئی انہیں ان کے مقصد میں کامیاب نہی ہونے دے گا.

 

سید عمار حکیم نے واضح طور پر کہا : اس پارٹی کے بعض افراد جو مجبورا  اس پارٹی میںرہے تھے  اور انہوں نے ھرگز چہ صدام کے زما نے میں چہ اج عوام کو نقصان نہی پہونچایا ایسے لوگوں کے لئے موجودہ نظام کا دروازہ کھلا ہوا ہے .
 

 


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬