‫‫کیٹیگری‬ :
26 October 2015 - 09:42
News ID: 8606
فونت
آیت اللہ نمرباقر النمر کی سزائے موت کے رد عمل پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور سیاسی رہنما آیت اللہ نمرباقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔
شيخ نمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے توثیق سے متعلق خبروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا : سعودی حکومت کو جان لینا چاہیئے کہ اس فیصلے پر عملدآمد کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی حکومت نے تاحال سانحہ منی میں ہزاروں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی شہادت کے واقعے کا کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سانحہ منی اور یمن کے مظلوم عوام کے خلاف سعودی عرب کی ناکام جارحیت نے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک کی صورتحال مناسب نہیں ہے اور اپنے شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ سوچ کے سعودی حکومت کے حق میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

حسین امیرعبداللہیان نے سعودی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا : وہ اپنے ملک کے عوام اور علاقے کے ملکوں کے خلاف مہم جوئی کا سلسلہ بند کردے اور دانشمندی سے کام لیتے ہوئے انصاف کے راستے پر قدم آگے بڑھائے۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ نمر باقرالنمر کو موت کی ‎سزا سنائے جانے کے خلاف عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

سعودی عرب اور دیگر اسلامی ملکوں کے عوام آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف مسلسل مظاہرے کرتے چلے آرہے ہیں، اس سے پہلے اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے آیت اللہ نمرباقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬