26 October 2015 - 13:30
News ID: 8607
فونت
عراقی وزیر داخلہ نے اطلاع دی:
رسا نیوز ایجنسی - عراقی وزیر داخلہ نے مھران بارڈر کا معاینہ کرتے ہوئے ایک سے دو ماہ کی مدت کے لئے اربعین کا ویزا صادر کئے جانے کی اطلاع دی ۔
عراقي ويزا
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر داخلہ محمد سالم الغبانی نے مھران بارڈر کا معاینہ کرتے ہوئے ایک سے دو ماہ کی مدت کا اربعین کا ویزا صادر ہونے کی اطلاع دی اور کہا: اسے زائرین اربعین کی سہولت کے لئے کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے واضح طور پر کہا: ایران کے مختلف بارڈرز مھران ، شلمچہ ، چزابہ ، ایلام ، کرمانشاہ اور خوزستان پر ویزا کونسل مستقرار کئے جائیں گے جو ایک سے دو ماہ کی مدت تک کا ویزا صادر کریں گے ۔
عراقی وزیر داخلہ نے بیان کیا: ویزا اس طرح لگایا جائے گا کہ اربعین کے زائرین آسانی کے ساتھ اپنے ممالک لوٹ سکیں نیز زائرین کی امنیت کے تمام وسائل فراھم کئے گئے ہیں ۔
سالم الغبانی نے کہا: تمام بارڈرز سے اربعین کے لئے عراق آنے والے زائرین کے لئے ویزا ضروری ہے نیز عراق میں آنے جانے کے لئے بھی پاسپورٹ کے ھمراہ ہونا ضروری ہے ۔
 
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬