29 October 2015 - 08:09
News ID: 8623
فونت
لبنان کے اہل سنت علماء کرام نے سعودی عرب کو خبردار کیا :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے اہلسنت علماء کرام نے سعودی عرب کی طرف سے اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت پر علمدرآمد کے سلسلہ میں سخت در عمل کا اظہار کیا ہے ۔
آيت اللہ نمر باقر النمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اہلسنت عالم دین اور تحریک مزاحمت کی حمایت کرنے والے علما کی عالمی انجمن کے جنرل سیکریٹری شیخ ماہر حمود نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے : آیت اللہ نمر کی سزائے موت پر عملدرآمد، آل سعود کی نابودی پر منتج ہوگا۔

انہوں نے سعودی عرب حکومت کی طرف سے آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت اور اس حکم کی توثیق کو جنون آمیز اقدام قرادیا۔

جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے اہلسنت عالم دین شیخ حسام الدین عیلانی نے آیت اللہ نمرباقر النمر کی سزائے موت کی توثیق کو مذہبی فتنے کی آگ بھڑکانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا : اس حکم پر عملدرآمد سے صرف اور صرف انتہا پسندوں ، تکفیریوں اور امت مسلمہ کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے میں دشمن کامیاب ہونگے ۔

مسلم علما کونسل لبنان کے سینیئر رکن شیخ صہیب حبلی نے آل سعود کو خبردار کرتے ہوئے کہا : سعودی حکومت کو چاہئے کہ وہ ہوش و ہواس سے کام کرے اور مسلمانوں کو فتنہ کی آگ میں نہ ڈالے اور آیت اللہ نمر باقر النمر کو پھانسی دینے سے گریز کرے۔

لبنان کے ممتاز اہلسنت عالم دین شیخ ناصر جبری کی قیادت والی مسلم شخصیات کی انجمن نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی حکام کو آیت اللہ نمر باقر النمر کو سنائی گئی پھانسی کے حکم کو شرارت جانا ہے اور آل سعود کو اس حکم نفاذ پر سخت انتباہ کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬