‫‫کیٹیگری‬ :
31 October 2015 - 10:46
News ID: 8629
فونت
پروفیسر احسان اکبر:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف نعت گو شاعر اور دانشور پروفیسر احسان اکبر نے محفل مسالمہ میں کہا: امام حسین علیہ السلام حق کا استعارہ ہیں ۔
محفل مسالمہ



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البصیرہ ریسرچ ایکڈمی کے زیر اہتمام البصیرہ کے دفتر مکان نمبر 40، بیلا روڈ ، جی ٹین ون اسلام آباد میں محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراء کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں اظہار عقیدت کیا ۔


پروفیسر احسان اکبر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حکومت اردو کے نفاذکے فیصلے کو عملی جامہ پہنائے کہا: امام حسین حق کا استعارہ ہیں ہمیں ان کی پیروی کرنی چاہئے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اردوکے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے اور پوری قوم اس فیصلے کی تائید کرتی ہے کہا: حکومت کو اب اس کام میں شک و تردید سے کام نہیں لینا چاہئے بلکہ اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔


معروف نعت گو شاعر پروفیسر جلیل عالی نے محفل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : آج ہمیں حضرت حرؓ کی راہ پر چلتے ہوئے حق و باطل میں تمیز کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔


محفل مسالمہ کے میزبان اور معروف مفکر ثاقب اکبر نے محفل مسالمہ کے حوالے یہ کہتے ہوئے کہ یہ محفل عارف الہی پیر سید اکبر علی شاہ نقوی البخاری کی برسی کی مناسبت سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے کہا: آپ نے پوری عمر خانوادہ رسول کی تعلیمات کو عام کرنے میں بسر کی ۔


بزرگ نعت گو شاعر میاں محمد تنویر قادری نے محفل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : حسین کلمۃ لا الہ اللہ کی بنیاد ہیں اور یزید اس نظریے کا مخالف کا نام ہے ۔


محفل میں متعدد شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام  میں شعری نذرانہ عقیدت پیش کیا جن میں انجم عقیل، خرم خلیق، منظر نقوی، ڈاکٹر فرحت عباس، سید عباس نقوی، اسلم ساگر، نصیر زندہ، عتیق چشتی ، طاہر یاسین طاہر، سائل نظامی ،اصغر علی حیدری،علی قسوراور دیگر شامل ہیں ۔


محفل کی نظامت کے فرائض جدید لہجے کے نوجوان شاعر علی یاسر نے انجام دیئے ۔ اس محفل میں سول سوسائٹی کے اراکین،علماء، شعراء ، اساتذہ اور ادباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بریگیڈئیر(ر) غلام علی، بریگیڈئیر (ر)حیدر عباس، مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی غلام مہر علی شاہ کاظمی، ڈاکٹر عون ساجد نقوی، مفتی امجد عباس، کاشف عباس، نادربلوچ، ڈاکٹر اعجاز کاظمی، ڈاکٹر راحت عباس، ڈاکٹر ندیم عباس ، صفدر دانش ، اعجاز رضوی ، عقیل نقوی اور دیگر شامل ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬