01 November 2015 - 21:04
News ID: 8636
فونت
حجت الاسلام شیخ شبیر میثمی :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے مشہور عالم دین نے کہا : جو لوگ ممبر حسینی پر اکر بےدینی کی باتیں کرتے ہیں حسینی جوان ان لوگوں کو برداش نہیں کرینگے ۔
حجت الاسلام شيخ شبير ميثمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین حجت الاسلام شیخ شبیر میثمی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے اپنے خطبہ کے درمیان ممبر حسینی کے غلط استفادہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جو لوگ ممبر حسینی پر اکر بے دینی کی باتیں کرتے ہیں اور اس مقدس فرش عزا اور مقدس ممبر کا خیال نہیں رکھتے ان لوگوں کو حسینی جوان برداش نہیں کرینگے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جو لوگ ممبر پر سے غیر ذمہ دارانہ و غلط عقائد لوگوں میں پھیلا رہے ہیں ان کو مناظرے کی دعوات دیتا ہوں کہ وہ آئیں ہم ثابت کرے نگے کہ ان کا نظریہ باطل و منحرف ہے ۔

حجت الاسلام شیخ شبیر میثمی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے تاکید کی ہے : قوم کو چاہیئے کہ وہ ایسے افرد کو ممبر پر موقع نہ دے جو غلط قسم کے عقائد کے روج میں مشغول ہیں اور اپنے ان پست عقائد کو شیعت سے نسبت دیتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : ہم علماء نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہم لوگوں کو خبر موصول ہوئی کہ کسی جگہ پر کوئی ذاکر غلط بیانی کر رہا ہے تو ہم لوگ وہاں پہونچے نگے اور اسے منحرف باتوں کو بیان کرنے کی اجازت نہیں دے نگے ۔

حجت الاسلام شیخ شبیر میثمی نے روز بہ روز کم علم افراد کی طرف سے معاشرے میں غیر مذہبی امور کو مذہب کے نام سے پھیلائے جانے پر شدید مذمت کی ہے اور معاشرے کو اس طرح کے افراد سے نجات دلانے کے لئے علماء کی طرف سے چلائی گئی مہم میں شامل ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬