08 November 2015 - 15:59
News ID: 8667
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : اگر سندھ حکومت سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتی تو آج دہشت گرد سانحات سے بے گناہ افراد کی جانیں محفوظ رہتی۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا ہے : حکومت نے پاکستان میں عزاداری کو محدود کرنے کیلئے دہشتگردی کو بطور آلہ کار استعمال کررہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : تمام مسلمان عزاداری امام مظلوم کربلا کو عبادت سمجھتے ہیں اور ہر دور کے ظالم جابر کے خلاف حسینی افکار کو آشکار کریں ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے 18کروڑ عوام کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کے خون کی حکومت کی نظر میں کوئی وقعت نہیں ہے۔

انہوں نے بیان کیا : پاکستان کسی مخصوص فرقہ کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا مشترکہ وطن ہے نواز حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں اب بھی یرغمال ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : ماضی میں نواز شریف نے بیرونی آقاؤں کے ایماں پر طالبان کی شریعت کا نفاذ 18کروڑ عوام پر نافذ کرنے کی کوشش کی اور آج بھی ایسی فکر کے ساتھ شریعت کو نافذ کرنے کی کوشش کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پرعزاداری و میلاد کے خلاف نواز حکومت تکفیری ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ہم ایسے کسی کالے قانون کو نہیں مانتے اور ایسے عزاداری سید الشہداء اور میلاد کی پر نور محافلوں کے خلاف سازش سمجھتے ہیں اور اس مکمل کا خاتمے کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں سے آ پریشن کامطالبہ کرتے ہیں۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے بیان کیا : الحمد اللہ ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہیں اس ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر سب سے زیادہ قر بانیاں دی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے سانحہ بولان جھلگری وجیکب آباد میں ملوث دہشتگر دوں اور ان کے سر پرستوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا : فاقی و سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنی روش ٹھیک کر لے سیاسی مصلحتوں کی شکار حکومت سندھ بھر میں موجود کالعدم دہشتگردجماعتوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہ مدارس کے خلاف آپریشن کا آغا زکرے گرفتار دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائے اور انہیں جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬