07 December 2015 - 22:50
News ID: 8789
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہداء جیکب آباد کے چہلم کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جیکب آباد کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی قربانیوں سے عزاداری کا سلسلہ بڑھتا جائے گا۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شہداء جیکب آباد کے چہلم کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعان حیدر کرار تصادم کی نہیں قربانی کی پالیسی پر ایمان رکھتے ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قربانی ہی کے ذریعے عزادری کے سامنے ہر رکاوٹ کو دور کریں گے اس لیے مومنین کو ہر وقت قربانی کے لیے تیار رہنا چاہئے کہا: جیکب آباد کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی قربانیوں سے عزاداری کا سلسلہ بڑھتا جائے گا، جو لوگ یہ سمجھ کر عزاداری اور مجالس کو ختم کرنے کے لیے خودکش حملے کریں گے تو وہ سمجھ لیں کہ یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا بلکہ بڑھتا جائے گا کیونکہ عزادری کرنے والے لوگ قربانی کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری کے لیے کسی سے لائسنس یا پرمٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم نے سانحہ شکارپور کے وقت حکمرانوں پر واضح کردیا تھا کہ شکاپور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے، آماجگاہ ختم کرنے کے لیے حکومت نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، جس کے باعث سانحہ جیکب آباد رونما ہوا کہا: ملک کی ایجنسیاں اس وقت کیا کرتی ہیں جب عزاداری، قافلوں اور مجالس پر خودکش حملے ہوتے ہیں۔ شیعیان حیدر کرار نے عزم کیا ہے کہ وہ کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ قربانی کے بغیر ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔


انہوں نے آخر میں سانحہ جیکب آباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


واضح رہے کہ اس تقریب سے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذوالفقار سرکی ،میر لیاقت لاشاری نے شرکت کی۔ تقریب سے علامہ میثم حسین، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬