15 December 2015 - 22:20
News ID: 8817
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر اس ملک کی فوج کی طرف سے ہوئے مظالم کے سلسلہ میں ہر ممکن امدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر علي لاريجاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر اس ملک کی فوج کی طرف سے ہوئے مظالم کے سلسلہ میں ہر ممکن امدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اوپن سیشن کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا : نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کی امداد کے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ممبر احمد سالک نے پوائٹ آف آرڈر پر بولتے ہوئے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر ٹھوس موقف اپنائیں۔

اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ایک اور ممبر حسن علی حاجی نے اس موقع پر کہا : ایران اس واقعے پر ہرگز لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے موثر تدابیر اختیار کرے۔

حسن علی حاجی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت ایسی تدابیر اپنائے جن سے آیت اللہ زکزاکی اور ان کے خاندان نیز شیعہ مسلمانوں کے خلاف اس ظلم کا ازالہ ہوسکے۔

وہیں اس دردناک حادثہ پر ایران کے پارلیمنٹ ممبر محمد رضا پور ابراہیمی نے بھی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کی امداد کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

محمد رضا پور ابراہیمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ پوری قوت کے ساتھ اس معاملے کو اسلامی بین الپارلیمانی یونین کے پلیٹ فارم پر اٹھائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬