26 December 2015 - 08:50
News ID: 8856
فونت
حجت الاسلام مختارامامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا : بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ہفتہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے۔
حجت الاسلام مختارامامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام مختارامامی نے کہا : وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کا میلاد منا کر امت کے سبھی فرقے محبت و اخوت کی لڑی میں پروئے جا سکتے ہیں۔ تمام عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا : بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ہفتہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے۔ ان ایام میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح سندھ اور بلخصوص کراچی کے مختلف علاقوں میں سیرت کانفرنسز اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

حجت الاسلام مختارامامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں جاری کراچی و سندھ کابینہ اجلاس میں بیان کیا : 12ربیع اول جشن ولادت کے موقع پر شہر بھر میں جلوس و سبیلیں لگائی جائیں گی۔ شہر قائد میں وحدت اسکاوٹس جشن میلاد کے مرکزی پروگراموں میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے مرکزی کیمپ و سبیل مین نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈپر لگائی جائے گی ۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ و کراچی کابینہ کے اجلاس میں مولانا صادق جعفری، مولانا احسان دانش، علی جناب علی انور جعفری ، عالی جناب مبشر حسن ، حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی، حیدر زیدی ،رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر حسین سمیت ضلعی عہدیداران موجود تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬