31 January 2010 - 17:40
News ID: 887
فونت
ابو عبيدہ حماس کے ترجمان :
رسا نيوزايجنسي – حماس کے ترجمان ابو عبيدہ نے کہا کہ کے اسرائيل نے جنگ مقبوضہ فلسطين سے باہر منتقل کردي .
حماس



رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حماس غزہ کے ترجمان ابو عبيدہ نے کہا ہے کہ اسرائيل نے محمد مبحوح کو شہيد کر کے باہمي جنگ مقبوضہ فلسطين سے باہر منتقل کردي ہے اور اس کا جواب مناسب وقت پر ديا جائے گا.


ابو عبيدہ نے اخباري بيان ميں کہا کہ محمد مبحوح کو قتل کر کے اسرائيل نے پيغام ديا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہيں اور وہ ہر جگہ پر کارروائي کرسکتا ہے-
 واضح رہے کہ القسام بريگيڈ کے باني کمانڈر محمد مبحوح دبئي کے ايک ہوٹل ميں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے.


ابو عبيدہ نے مزيد کہا کہ عرب ممالک کو اسرائيل کي کارروائي کا نوٹس لينا چاہئےاور انہيں چاہئے کہ وہ اسرائيلي خفيہ ادارے کو لگام ڈالنے کے ليے کارروائي کريں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬