‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2016 - 23:19
News ID: 8926
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : شہید باقرالنمر اور ان کے رفقاء کا پاکیزہ لہو جلد رنگ لائے گا ۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع شرقی کے تحت چشتی نگر کراچی میں مجلس ترحیم بیاد آیت اللہ باقرالنمر اور شہید ضیاء الدین رضوی سے خطاب کرتے ہوئے کہا : شہید باقرالنمر اور ان کے رفقاء کا پاکیزہ لہو جلد رنگ لائے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ان پاکیزہ شہداء کے لہو کی تاسیر سے آل سعود کے مکروہ اقتدارکا خاتمہ حتمی ہے، سعودی حکومت نے شیخ نمر کو شہید کر کے اپنے تابوت میں خود آخری کیل ٹھوک دی ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے بھی واضح ارشاد فرما دیا ہے کہ آل سعود کو انتقام الہٰی کا ہر صورت سامنا کرنا پڑے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے یبان کیا : آل سعود کی جارح حکومت الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر شیخ نمر کی مظلومیت کو بغاوت قرار دے کر ان کی شہادت کو مسخ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، بعض سعودی ذر خرید پاکستانی میڈیا ہاؤسز اور اینکر پرسنز شیخ باقرالنمر کی سزائے موت کو سعودیہ کا داخلی مسئلہ قرار دے کر آل سعود کے سفاقیت اور قبیح فعل پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ایسی صورت حال میں ضروری ہے کہ ہم حقائق اور دشمن کی سازشوں سے آگاہ رہیں۔

انہوں نے شیخ ابراہیم زکزکی کی نائیجیرین فوج کے ہاتھوں مسلسل حراست اور گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کا جرم بھی شیخ باقرالنمر سے مماسل ہے دونوں نے عوا م کو استبدادی نظام حکومت کے مقابل قیام کرنے پر آمادہ کیا، ان بدکار اور بد قماش حکمرانوں کے چہروں پر پڑے نام نہاد اسلامی نقاب کو نوچ ڈالا ۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے بیان کیا : اب تک نائیجیرین اور آل سعود حکومت ان دونوں بزرگان کے خلاف کوئی ٹھوس جرم یا ثبوت عوام کے سامنے لانے سے قاصر ہیں ، ان بزرگان کا اصل جرم فقط امام حسین علیہ السلام اور کربلا سے عشق ہے، یہ امام مظلوم علیہ السلام کے حقیقی عزادار تھے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر فعال نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی ایسی پوسٹ کو ہر گز آگے شیئرنہ کریں جس کی صداقت کے بارے میں انہیں مکمل یقین نہ ہو، آج کل دشمن قوتیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔

شہید آغا ضیاء الدین رضوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے احمد رضوی نے کہا : شہید رضوی سرزمین گلگت پر مظلوم ترین شہید ہیں ، ملت اسلامیہ کی وحدت اور نصاب تعلیم میں بلاجواز تحریف کے خلاف اپ کی جدوجہد لازوال ہے ،اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ان کو شہید کرنے سے وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے ۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے بیان کیا : شہداء کے نیک مشن کو جاری رکھنے کیلئے علماء ، جوان ، خواتین میدان عمل میں ہر لمحہ حاضر ہیں ، شہداء کے خون کی برکت سے سرزمین پاک پرشیعہ سنی وحدت کا درخت مسلسل پروان چڑھ رہا ہے جو تناور ہو نے کے بعد تکفیری قوتوں کے ارمانوں پر پانی پھیردے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬