12 January 2016 - 23:37
News ID: 8936
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : حرمین شریفین کی حرمت مسلمہ اوراس کا تحفظ و دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے۔
خانہ خدا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا : کسی بھی ملک سے معاملات طے کرتے وقت ہمیں عالمی تعلقات اور قومی وقار کو مقدم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان گزشتہ دو عشروں سے دہشت گردوں کے عین نشانے پر ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے ہمارے امن و امان کو تباہ کرکے ملکی سالمیت و خودمختاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ایسی صورتحال میں ملک کی عسکری و سیاسی قوتوں کو تمام تر توجہ وطن عزیز کے داخلی معاملات پر مرکوز رکھنا ہر گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : اسلامی برادر ممالک سے عہد و پیمان ذاتی تعلقات کی بنا پر نہیں بلکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں۔

انہوں نے تاکید کی : حرمین شریفین کی حرمت مسلمہ اوراس کا تحفظ و دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے۔ مقامات مقدسہ کونقصان پہنچانے کا خیال بھی گناہ عظیم ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے سعودی عرب کی عالم اسلام میں اختلاف پھیلانے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی حکومت اپنے اقتدار کی بقا کی جنگ کو حرمین شریفین کے تقدس کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔ سعودی عرب کو کسی بھی مسلم ملک سے قطعا خطرہ نہیں بلکہ یہ خطرے کا واویلا کر کے عالم اسلام کو انتشار و گروہ بندی کا شکار کرنا چاہتے ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے میں مگن ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد ملک ہے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بیان کیا : امت مسلمہ کے استحکام کے لیے پاکستان کا کردار موثر اور مثالی ہونا چاہیے۔ہمیں عالمی سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے ان کے تدارک کے لیے بابصیرت اور قومی وقار کے عین مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬