13 January 2016 - 18:40
News ID: 8940
فونت
بشار اسد نے رحمانی فضلی سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی – شامی صدر جمھوریہ نے شامی استقامت کو ایرانی حمایت کے مرھون منت بتایا اور کہا: آپ کے سفر شام کا سیاسی پیغام ہے اور وہ یہ ہے کہ ایران شام کے شانہ بشانہ ہے ۔
بشار اسد اور رحماني فضلي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے گذشتہ روز ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی سے ملاقات میں دھشت گردی سے مقابلے میں شامی عوام سے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: گذشتہ پانچ برسوں میں دھشت گردوں سے مقابلے میں شامیوں کی استقامت اور پیروزی میں ایران اور روسیہ اور دیگر دوست ممالک کا اہم کردار رہا ہے کہ یہ حمایت دنیا کے نئے نقشے میں بہت زیادہ اثر انداز ہے ۔


شام کے صدر جمھوریہ  نے بیان کیا : شامی کی موجودہ جنگ اس بات کا سبب بنی کے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آئے اور دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں ۔


ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران ھمیشہ کی طرح آج بھی شامی عوام کے ساتھ ساتھ ہے کہا: ہم معتقد ہیں کہ شام ایک سخت عالمی جنگ سے روبرو ہے کہ دھشت گرد ، شدت پسند اور اندھے تکفیری نظریات اس جنگ کے اسباب و وسائل ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬