‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2016 - 10:29
News ID: 8965
فونت
رھبر معظم نے صدر مملکت کے مکتوب کے جواب میں ؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے انجام سے متعلق صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور امریکا کی چالبازی اور عھد شکنی سے غافل نہ ہونے کی تاکید کی ۔
رہبر انقلاب و ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایٹمی مذاکرات کے انجام سے متعلق صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔


 رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات میں شامل تمام عہدیداروں کی محنت کی قدردانی کی اور صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے پانچ نکتوں پر تاکید فرمائی ۔


رہبر انقلاب اسلامی کا خط حسب ذیل ہے؛


بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم


محترم صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر روحانی،


با سلام و تحیت


اس بات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ ظالمانہ پابندیوں پر عظیم ملت ایران کی استقامت، کلیدی جوہری صنعت کو آگے لے جانے میں سائنسدانوں کی مساعی اور مذاکرات کاروں کی مربوط کوششوں نے سر انجام مد مقابل فریقوں کو جن میں بعض، ملت ایران سے اپنی دشمنی کیلئے معروف ہیں، پسپائی اختیار کرنے اور ظالمانہ پابندیوں کے ایک حصے کو کالعدم قرار دینے پر مجبور کر دیا۔ میں جناب عالی، مذاکراتی ٹیم، خود وزیر محترم اور جملہ متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سر دست جناب عالی کی توجہ مندرجہ ذیل باتوں کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں؛


اول: خیال رکھا جائے کہ فریق مقابل پوری طرح اپنے وعدوں پر عمل کرے، ان دو تین دنوں کے دوران بعض امریکی سیاسی رہنماؤں کے بیان پوری طرح شکوک و شبہات پیدا کرنے والے رہے ہیں۔


دوم: تمام حکومتی عہدیداروں کو متنبہ کر دیا جائے کہ ملک کے اقتصادی مسائل کا حل تمام شعبوں میں استقامتی معیشت کی جانب بڑھنے والی خردمندانہ اور مربوط مساعی کے ذریعے ہوگا، صرف پابندیوں کا ہٹ جانا ملکی اقتصادیات اور عوامی معیشت میں بہتری کے لئے کافی نہیں ہے۔


سوم: تشہیراتی پروگراموں میں اس حقیقت پر توجہ رکھی جائے کہ اس سودے میں جو حاصل ہوا ہے اس کے لئے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔ تقاریر اور تحریروں میں جو اس حقیقت کو نظر انداز کرنے اور خود کو مغرب کا ممنون کرم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ رائے عامہ کے ساتھ صادقانہ برتاؤ نہیں ہے۔


چہارم: جو کامیابیاں ملی ہیں وہ استکباری محاذ کے سامنے استقامت و پائیداری کا نتیجہ ہے۔ اسے ہم سب اسلامی جہموریہ کے تمام مسائل اور معاملات کے سلسلے میں ایک اہم سبق سمجھیں۔


پنجم: ایک بار پھر تاکید کروں گا کہ استکباری حکومتوں اور خاص طور پر امریکا کی جانب سے اس مسئلے اور دیگر معاملات میں وعدہ خلافی اور فریب دہی کی جانب سے ہرگز غافل نہ ہوا جائے۔


اللہ تعالی سے جناب عالی اور دیگر عمائدین مملکت کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔


سیّد علی خامنه ‌ای


19 جنوری 2016
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬