23 January 2016 - 20:18
News ID: 8979
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نمازجمعہ ایک ساتھ ادا کی ۔
عراقي شيعوں اور سنيوں نے ايک ساتھ نماز جمعہ ادا کي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقدادیہ شہر کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ زید العزاوی نے اس شھر کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کرنے کی خبر دی ۔

 

انہوں نے شہر کے مرکز میں واقع مسجد لاالہ الااللہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نمازجمعہ میں شیعہ اور سنی علما اور مقدادیہ کے مختلف قبائل کے رہنماؤں اورعوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالوں نے شرکت کی ۔


العزاوی نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کا ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کرنے کا مقصد شہر کے باشندوں کے اتحاد کو مستحکم بنانا اور مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کے لئے کی جانے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا بتایا اور کہا: شیعہ اور سنی مسلمانوں کی نمازجمعہ میں ایک ساتھ شرکت کا مقصد ان چیلجنوں کا بھی مقابلہ کرنا تھا جو چند روزقبل مقدادیہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد سے شہر کے لوگوں کو درپیش تھے۔

 

صوبہ دیالہ کے پولیس سربراہ جنرل جاسم السعدی نے بھی کہا: نمازجمعہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ایک ساتھ شرکت فتنہ پرور عناصر اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کی سازش کرنے والوں کے مقابلے میں مقدادیہ کے شہریوں کے اتحاد کو ثابت کرتی ہے ۔


عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ دیالہ کے رکن پارلیمنٹ رعد الماس نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا : صوبہ دیالہ میں عام طور پر اور مقدادیہ شہر میں خاص طور پر امن پوری طرح برقرار ہے اور اس علاقے میں کسی بھی طرح کا کوئی مسلکی اختلاف یا لڑائی نہیں ہے ۔


واضح رہے کہ فتنہ پرور عناصر نے گزشتہ ہفتے عراق کے مقدادیہ شہر میں سنی مسلمانوں کی متعدد مساجد میں بم دھماکے کئے تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬