31 January 2016 - 23:12
News ID: 9012
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوج کا قہر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمنی افواج کے میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے العند فوجی اڈے پر بلیک واٹر کے کمانڈر سمیت سیکڑوں فوجی ہلاک ہو گئے ۔
يمني فوج اور رضاکار فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبہ لحج میں سعودی اتحاد کے العند فوجی اڈے پر یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہو گئے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں سب سے زیادہ نقصان سوڈان کا ہوا ہے جس کے دو سو فوجی مارے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اس حملے میں بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹرکے بہت سے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں سب سے اہم سعودی اتحاد میں شامل امریکا کی اس بدنام زمانہ کمپنی کا نیا کمانڈر، کرنل نیکلوس پیٹرس بھی شامل ہے ۔

یمنی فوج نے ایک بیلسٹک میزائیل کے ذریعے العند فوجی اڈے میں موجود تیل کے ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔ جس میں سعودی اتحاد کے دو سو سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی دسیوں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور بھاری ہتھیار جل کر راکھ ہوگئے۔ اور سعودی اتحاد کا وار آپریشن روم بھی اس حملے میں نیست و نابود ہوگیا ۔

دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب میں غلطی سے اپنے ہی افراد پر بمباری کر دی جس میں درجنوں سعودی زرخرید ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔

اسی کے ساتھ یمنی افواج نے صوبہ مارب میں سعودی حکومت کے اتحادیوں کے ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے ۔ اس لڑائی میں بھی سعودی اتحاد کے دو درجن سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آل سعودی کی طرف سے یمنی مظلوم عوام پر کئی مہینہ سے حملہ کیا جا رہا ہے جس میں صرف عام شہری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس ملک کی بنیادی دھانچہ کو پوری طرح تباہ کر دی گئی ہے اور اس ملک کی آدھی آبادی کوغذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر ابھی تک عالم اسلام و بین الاقوام ادارے خاموشی کا روزہ نہیں توڑا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬