01 February 2016 - 16:49
News ID: 9018
فونت
پاکستان کے مشھور سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان کے مشھور سنی عالم دین اور نورانی ریسرچ سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر نے مسلم ممالک کو داعش سمیت دیگر فتنہ پرور طاقتوں کے مقابل اتحاد کی دعوت دی اور کہا: عالمی سامراجیت نے اپنے مفاد کے حصول میں داعش و دیگر دھشتگرد گروہوں کی بنیاد رکھی ۔
مفتي ڈاکٹر سيد محمد وقاص ہاشمي  داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف سنی عالم دین مفتی ڈاکٹر سید محمد وقاص ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں علاقہ کے ممالک کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے داعش اور دیگر دھشتگرد گروہوں کو اسرائیل کے حق میں مفید جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قرآن کی آیات کے مطابق مسلمانوں کے درمیان فتنہ و بگاڑ پیدا کرنے والے منافقین ہیں، جن کی تشکیل کے پیچھے یہود و نصاریٰ کا ہاتھ ہے کہا: وہابیت، نجدیت کی تحریک، یا کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی تحریک و فتنہ خلفاء راشدین کے دور میں سر اٹھانے والے خوارج و دیگر فتنوں کا تسلسل ہے، مسلمانوں کے اندر موجود انہیں فتنہ پرور عناصر کو یہود و نصاریٰ اور استعماری طاقتوں نے باقاعدہ خریدا، وہابیت، نجددیت کو حجاز مقدس میں جنم دینے کی سازش کی، پاکستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیمیں ہوں یا عالمی سطح پر دہشتگرد تنظیم داعش، یہ سب خوارج ہیں ۔


ڈاکٹر ہاشمی نے داعش کے سلسلے میں سعودی کے مفتی اعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اعتراف و مذمتی بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لہٰذا داعش استعمار کی پیداوار ہے، تمام دہشتگرد تنظیموں کو بنانے کا مقصد مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: داعش کے ذریعے مشرق وسطٰی کے ممالک میں دہشتگردی کا بازار گرم کیا گیا، مسلمانوں کو تقسیم کرنے سازش کی گئی، مسلمانوں کو کمزور کیا گیا، تباہ و برباد کیا گیا، اس سب کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل کا تحفظ ہو، اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کیا جائے اور اس کے خلاف لوگوں میں نفرت ایجاد کی جائے ۔


جامع مسجد میمن گلزار ہجری کے امام جماعت نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کا گرینڈ الائنس بنایا جائے، تاکہ پوری دنیا کو دکھایا جائے کہ یہ ہے اصل اسلامی اتحاد ہے کہا: اگر ایسا اتحاد بنایا جاتا ہے تو ہم عالمی سطح پر یہود و نصاریٰ اور استعمار و استکبار کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا مسلم ممالک کو جلد از جلد داعش سمیت تمام فتنوں کی اصل جڑ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد بنانا چاہئے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ ہو یا سنی، سب خدا و رسول و قران پر ایمان رکھتے ہیں ، لھذا اگر عالمی سطح پر دشمنان اسلام اور استعماری و طاغوتی قوتوں، یہود و نصاریٰ سے مقابلے کا ارادہ ہو تو کلمہ طیبہ پر جمع ہوں ، اور اتحاد و وحدت کے ذریعے دشمن سے مقابلہ کریں، جب ہم مسلمان عالمی سطح پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، تو گھر کے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ پاکستان درحقیقت اسلام کا قلعہ ہے، اسے اس حوالے سے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، او آئی سی کا اجلاس بلا کر اسے فعال کرنا ہوگا تاکہ حقیقی اسلامی اتحاد کا قیام ہوسکے۔


روحانی عالمی مشن کراچی پاکستان کے بانی و سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب بادشاہتیں خود برطانوی استعمار کی سازشوں کا نتیجہ ہیں کہا: انہیں اپنا اقتدار عزیز ہے، میری رائے کے مطابق سعودی عرب جو اتحاد بنا رہا ہے، تو وہ یقیناً اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے بنا رہا ہوگا، یا برطانوی اشاروں پر بنا رہا ہوگا، اس سے مسلم امہ کو کم از کم کوئی فائدہ نہیں پہونچے ہوگا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬