10 February 2016 - 14:29
News ID: 9052
فونت
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اپنے ارسال کردہ بیان میں پی آئی اے اہلکاروں کی ہڑتال طول پکڑنےاور مسافروں کی پریشانی پر شدید عکس العمل کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے نے اپنے ارسال کردہ بیان میں پی آئی اے اہلکاروں کی ہڑتال طول پکڑنےاور پریشان مسافرعوام کی مشکلات پر شدید عکس العمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے نجکاری جیسے اہم ایشوز کو مذاکرات کیساتھ حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا: حکمران جان بوجھ کر معاملے کو طول دیکر مسافروں کو پریشان نہ کریں۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ اب تک گذشتہ ادوار میں کی گئی نجکاری سے حاصل ہونے والی در  آمد کے بارے میں بھی عوام کو اعتماد میں لیا جائے حکمرانوں سے اپیل کی: پی آئی اے کی نجکاری جیسے اہم ایشوز پر پی آئی اے کے عملہ ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کے مابین معاملات کو مذاکرات کیساتھ حل کرنے کیا جائے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے اور پی آئی اے جیسے ایشوز سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے کہا: ہر ملک میں ائرلائن کے مسافر مشکل میں ہیں عوام کی تکلیف کو مدّ نظر رکھتے ہوئے حکومت اپنی پالیسیوں اور رویوں میں نرمی پیدا کرئے معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرئے۔ حکومت کو اس جمہوری دور میں ملازمین کو ہراساں کرنے اور گھروں میں پولیس بھیجنے جیسے آمرانہ رویے ترک کرکے دلائل اور مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے اور تمام معاملات پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر حل کئے جائیں۔


ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں ماضی اور موجودہ حکومتوں نے پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کو تباہی سے دوچار کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے بھی قومی ائرلائن کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملکی مفاد کو پیش نظر پروازیں بحال کرنے پر پی آئی اے ملازمین نے لچک کا مظاہرہ کیا اور اب حکومت کا بھی فرض ہے کہ اس کے جواب میں نرمی اور فراخدلی کا ثبوت دے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کریں کہا: وزیراعظم کو اپنے رویوں میں نرمی لاتے ہوئے ادراہ کی مضبوطی اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالہ کرتے ہوئے مذاکرات جلد شروع کئے جانے چاہئے اور قومی ادارے کو منافع بخش اداراہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروکار لاتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ اپنی بات پر اڑے رہنے اور دوسروں کی نہ سننے سے معاملات سلجھنے کی بجائے مزید الجھتے ہیں کہا: عوام کی نظریں حکمرانوں کی طرف لگی ہوئی ہیں، حکمران جان بوجھ کر معاملے کو طول دیکر مسافروں کو پریشان نہ کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬