‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2016 - 16:52
News ID: 9093
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے روس کے وزیردفاع سے ملاقات میں کہا: شام کا بحران سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحاني اور سرگئي شوئے کوف ڈاکٹر حسن روحاني اور يوسف بن علوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے کے وزیردفاع سرگئی شوئے کوف سے ملاقات میں تاکید کی : شام کا بحران سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے بحران شام کے حل اور خطے کی تبدیلیوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نگاہ سے روسی وزیر دفاع کو آگاہ کرتے ہوئے کہا: شام کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو حاصل ہے اور عالمی معاشرے کو ان کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔


انہوں نے مزید کہا: شام کے بحران کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔


روسی وزیر دفاع نے بھی اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کا پیغام پیش کرتے ہوئے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور شام میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات بارے میں ایک رپورٹ پیش کی ۔


روسی وزیر دفاع سرگئی شوئے کوف کی ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان سے بھی ملاقات اور گفتگو ہوئی جس میں ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدوں پر عملدرآمد کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں آئندہ موسم بہار میں ماسکو سیکورٹی کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


واضح رہے کہ روس کے وزیر دفاع اتوار کے روز باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کی غرض سے تہران پہنچے ہیں ۔ 
 

 دوسری جانب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔


انہوں نے یوسف بن علوی سے گفتگو میں ایران اور عمان کے تعلقات کو دوستانہ اور اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا : تہران اور مسقط کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات بھی اتنے ہی مضبوط اور پائیدار ہونے چاہیں جتنے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں ۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کو جامع ایٹمی معاہدے کے بعد کی صورتحال کے مطابق باہمی تجارتی تعلقات کی سطح کو استوار کرنا ہوگا کہا: ایران اور عمان کے تعلقات علاقے کے ملکوں کے لیے مثالی نمونہ ہیں ۔


انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی تقویت اور ایران کے ایٹمی کیس کے حوالے سے عمان کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے پناہ موجود مواقع کی جانب اشارہ کیا اور کہا: توانائی کا شعبہ ایران اور عمان کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے ، تہران مسقط تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، ایران اور عمان ، جہازرانی، ایئر ٹرانسپورٹ، ریلوے اور بینکاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کرسکتے ہیں ۔


عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے کہ ان کا ملک ایرانی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے اور ایرانی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے کے لیے تیار ہے کہا : عمان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬