22 February 2016 - 17:25
News ID: 9094
فونت
جسٹس سعید الزماں صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی نے اپنے ایک بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ عربوں کو ایران سے نہ کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہونا چاہئے کہا: پاکستان بھی امام خمینی(رہ) جیسے رھنما کا ضرورتمند ہے ۔
جسٹس سعيد الزماں صديقي امام خميني(رہ)

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داعش صرف اور صرف دہشتگرد گروہ بتایا اور کہا: اس گروہ نے اسلام اور مسلمانوں کو انتہائی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) نے عالم اسلام کے اندر انتہائی مثبت کردار ادا کیا، ایران میں جو اسلامی انقلاب آیا اور ایرانی عوام میں جو مزاحمتی تحریک پیدا ہوئی، اس کا سہرا امام خمینی(رہ) کے سر جاتا ہے کہا: امام خمینی (رہ) نے اسلامی اتحاد و وحدت کیلئے بڑی کوششیں کیں، وہ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔ ایران اتنے طویل عرصے عالمی پابندیوں کی زد میں رہا، لیکن پھر بھی وہ ثابت قدم رہا، اس کے پیچھے بھی امام خمینی (رہ) کا دیا ہوا استقامت کا درس ہے ۔


سعید الزماں صدیقی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران مخالف جو بھی اقدامات ہوئے ہیں اور ہوتے ہیں، اس کے پیچھے امریکی و مغربی مفادات ہوتے ہیں کہا: وہ نہیں چاہتے کہ عالم اسلام میں کوئی حقیقی اتحاد بنے، وہ اتحاد بین المسلمین نہیں چاہتے، جس اتحاد کے داعی امام خمینی(رہ) تھے۔ آپ پاکستان ہی کی مثال لیں کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ جتنے بھی معاہدے کئے، ان سب کی راہ میں امریکا رکاوٹ بنا۔


انہوں نے عرب ممالک میں انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے موجود خوف کی جانب اشارہ کیا اورکہا : یہ دراصل ایک قسم کا انجانا خوف ہے، یا مشرق وسطٰی کے اندر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ایران انہیں مغلوب  کرنا چاہتا ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس خیالکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عربوں کو ایران سے نہ کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہونا چاہئے۔


سابق چیف جسٹس آف پاکستان یہ بیان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب ایران تنازعے میں پاکستان کا کردار بہت مثبت ہے اور پاکستان بہت کوشش کر رہا ہے کہ کسی طریقے سے یہ تنازعہ حل ہو جائے، کیونکہ امت مسلمہ میں اس قسم کے تنازعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہا: یہ عالم اسلام کیلئے زہر قاتل ہے، لہٰذا اس قسم کے معاملات کو طول نہیں دینا چاہئے، نہ ہی انہیں الجھانا چاہئے، انہیں سلجھانا چاہئے، تاکہ امت مسلمہ کا اتحاد برقرار رہے، ورنہ امت مسلمہ افراتفری کا شکار رہے گی، جیسا کہ آجکل نظر آ رہا ہے کہ ہر مسلم ملک ایک دوسرے کے پیچھے لگا ہوا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: دنیا میں 57 مسلم ممالک ہیں لیکن دنیا میں ہماری کوئی آواز نہیں ہے، جب تک امت مسلمہ کے اندر اتحاد پیدا نہیں ہوگا، عالمی سطح پر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوگی، لہٰذا ضروری ہے کہ مسلم ممالک آپس میں اتحاد و وحدت کی فضا کو پروان چڑھائیں، جب تک اتحاد بین المسلمین قائم نہیں ہوگا، مسلم ممالک میں افراتفری قائم رہے گی ۔


سعید الزماں صدیقی نے  انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر ملت ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں ایرانی قیادت سے بہت سارے سبق ملتے ہیں، کئی دہائیوں سے عالمی پابندیوں کی زد میں رہنے کے باوجود ایران ثابت قدم رہا، یہ ان کا جذبہ تھا، ایرانی قیادت و عوام کی استقامت تھی، جس کی روح امام خمینی نے ان کے اندر پھونکی تھی، ہمیں بھی ایران سے سبق حاصل کرنا چاہئے، پاکستان کو بھی امام خمینی(رہ) جیسی لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا: داعش کو صرف اور صرف دہشتگرد گروہ بتاتے ہوئے کہا: اس نے اسلام اور مسلمانوں کو انتہائی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬