‫‫کیٹیگری‬ :
29 February 2016 - 14:18
News ID: 9120
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے فرمایا: ایران کی آگاہ اور پرعزم قوم نے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے دنیا والوں کو دینی جمہوریت دکھا دی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ شام جاری کیے گئے اپنے پیغام میں فرمایا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم اور ان اصول و قوانین کے قوی و مستحکم ہونے پر فخر کرتا ہے کہ جنھوں نے قومی طاقت کی تجدید اور اپنا سر بلند کرنے کے لیے یہ بہترین مواقع فراہم کیے ہیں ۔


آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ ملکی حکام، چاہے وہ مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں یا دیگر اہم اداروں میں عہدوں پر فائز ہیں انہیں یہ بات رکھنی چاہئے کہ سادہ زندگی، امانت داری، قومی مفادات کو ذاتی اور گروہی خواہشات پر ترجیح دیں کہا: اغیار کی مداخلت کے مقابل بہادری سے ڈٹ جانے، بدخواہوں اور غداروں کے منصوبوں پر انقلابی ردعمل دکھانے اور فکر و سوچ میں جہادی صفت کو اس ذمہ داری کے دوران اپنا مستقل پروگرام سمجھیں اور کسی بھی طرح اس سے پہلوتہی نہ کریں ۔


آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملکی ترقی کو بنیادی ہدف و مقصد قرار دیئے جانے اور استقلال اور قومی عزت کے بغیر ظاہری ترقی کو ناقابل قبول بتایا اور تاکید کی : ترقی کا مطلب عالمی سامراج کا حصہ بن جانا نہیں ہے اور عزت اور قومی تشخص کا تحفظ بھرپور اندرونی ترقی کے بغیر نہیں ہوگا ۔


واضح رہے کہ مجلس شورائے اسلامی کے دسویں دور اور مجلس خبرگان کے پانچویں دور کے انتخابات جمعہ چھبیس فروری کو منعقد ہوئے تھے جس میں ملک کی 60  فیصد سے زیادہ عوام نے شرکت کی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬