04 April 2016 - 16:42
News ID: 9224
فونت
بشار اسد:
رسا نیوز ایجنسی – شام کے صدر جمھوریہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ موجودہ حساس حالات میں ہر ملک کو اپنے عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے کہا : مغربی ممالک ناقابل اعتماد ہیں کیوں کہ وہ فقط اپنے منافع کی تکمیل کے درپہ ہیں ۔
بشار اسد

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے روس کی نیوز ایجنسی اسپوٹنک سے خصوصی انٹرویو میں مغربی ممالک کو ناقابل اعتماد بتایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شام کے بحران سے ہم نے جو اہم ترین سبق حاصل کیا ہے وہ یہ ہے کہ مغرب ناقابل اعتماد ہے اور ہر مسئلے کے حل کے لیے مغرب پر بھروسہ کرنا بہت بڑی خطا ہے کہا: مغرب بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور سے ماورا پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور اسی بنا پر ہمیں ایسے ملکوں کو دوست بنانا چاہئے کہ جو بحران کے زمانے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں ۔


بشار اسد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس بحران میں ہمیں انسانوں کو درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کہا : ہم ایک ایسی دنیا میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ جہاں اس وقت سیاست میں کسی بھی قسم کے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات موجود نہیں ہیں لیکن ہر چیز سے قبل ہر قسم کے فرقہ وارانہ اور سیاسی تعصب سے دوری اختیار کرنی چاہئے کیونکہ یہ معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ موجودہ حساس حالات میں ہر ملک کو اپنے عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے اور بحران کے حل کے لیے ہر قسم کے اقدام میں لوگوں کے آداب و رسوم کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہا: شام میں قوم اور فوج اپنے وطن کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہیں اور اس پر بحث نہیں کی جا سکتی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬