05 April 2016 - 16:14
News ID: 9227
فونت
روس کے وزیر خارجہ کا سخت انتباہ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ روس کے وزیر خارجہ نے کہا : ترک حکومت کو ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت نہ کرے ۔
سرگئي لاؤروف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں ترک حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے : وہ عراق اور شام سمیت دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کر دے۔

روسی وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مذکورہ دونوں ممالک میں ترکی کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کے بارے میں کافی شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : قرہ باغ کے تنازعے میں ترکی کی جانب سے جمہوریہ آذربائیجان کی حمایت کو کھلی جانبداری قرار دیا۔

واضح رہے کہ روس کی طرف سے شام میں موجود دہشت گردوں پر سخت کاروائی اور ترکی کے سرحد پر داعشیوں پر ہوائی حملہ کی وجہ سے روس اور ترکی کے تعلقات پچھلے چند ماہ سے خاصے کشیدہ چلے آرہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬